ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق آئی پی ایس ڈی جی ونجارا نے دیاتھا سابق وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کے قتل کا حکم ،گواہ کادعویٰ

سابق آئی پی ایس ڈی جی ونجارا نے دیاتھا سابق وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کے قتل کا حکم ،گواہ کادعویٰ

Sun, 04 Nov 2018 22:02:43    S.O. News Service

ممبئی،4 نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس میں ایک گواہ نے یہاں ایک نچلی عدالت کو بتایا کہ سہراب الدین نے گجرات کے سابق وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کو قتل کیا تھا۔گواہ نے دعوی کیا کہ سابق گجرات آئی پی ایس آفیسر ڈی جی ونجارا نے پانڈا کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اس گواہ کا نام ظاہر نہیں کیاگیا ہے۔پابڈیا کو احمد آباد میں 2003میں قتل کیا گیا تھا۔گواہ نے کہا کہ 2002میں اس نے سہراب الدین سے ملاقات کی اور پھراس نے سہراب الدین، اس کی بیوی کوثربی اور اس کے ساتھی پرجاپتی سے دوستی کی۔گواہ نے کہا کہ اس وقت سہراب الدین نے مجھے بتایا کہ انہوں نے گجرات کے وزیرداخلہ ہرین پانڈیا کو قتل کرنے کے لئے ڈی جی وانزارا سے پیسے وصول کئے ہیں اور اس نے اس کام کو مکمل کیا،پھر میں نے ان سے کہا کہ اس نے جوکیا وہ غلط تھا اور اس نے ایک اچھا آدمی مارا۔گواہ نے کہا کہ 2005میں راجستھان پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا اور وہ ادے پور جیل میں رکھا گیا جہاں اس کی ملاقات پرجاپتی سے ہوئی تھی۔اس موقع پر سی بی آئی کے خصوصی جج کے سامنے اپنے بیان کو ریکارڈ کرتے ہوئے گواہ نے کہاکہ پرجاپتی نے مجھے بتایا کہ گجرات پولیس نے سہراب الدین اور اس کی بیوی کوثر بی کو قتل کیا۔گواہی اگلے ہفتے جاری رہے گی۔ سال 2005میں گجرات پولیس کے ساتھ مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں سہراب الدین اور ان کی بیوی کو قتل کیا گیا تھا،بعد میں پرپاتی بھی گجرات اور راجستھان پولیس کے ساتھ ایک اور مبینہ فرضی تصادم میں ہلاک ہو گیا تھا۔


Share: